4 اپریل، 2015، 4:56 PM

اخبار گارڈین

روحانی ، ظریف اور کیری کے مقابلے میں سلمان بن عبدالعزیز اور نیتن یاہوکو شکست

روحانی ، ظریف اور کیری کے مقابلے میں سلمان بن عبدالعزیز اور نیتن یاہوکو شکست

مہر نیوز/4اپریل / 2015 ء : اخبار گارڈین کے مطابق سوئیزیرلینڈ کے شہر لوزان میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے تفاہم میں ایران کے صدر روحانی، وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو کامیابی ملی ہے جبکہ اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو اور سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی اخبار گارڈین نے لوزان کے مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے اپنے تجزيہ میں لکھا ہے کہ سوئیزیرلینڈ کے شہر لوزان میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے تفاہم میں ایران کے صدر روحانی، وزیر خارجہ جواد ظریف، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی  اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو کامیابی ملی ہے جبکہ اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو اور سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے۔ گارڈین کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے آخری وقت تک مذاکرات کو ناکام بنانے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کی اور اسی طرح اسرائیل کے وزیر ا‏عظم نیتن یاہو نے بھی مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے سرتوڑ کوشش کی  لیکن ایران کے باتجربہ کار سفارتکاروں کے مقابلے میں سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو زبردست شکست ہوئی ہے۔ گارڈین کے مطابق ایران علاقہ کی ایک اہم اقتصادی طاقت بن کر ابھرےگا جسےسعودی عرب اور اسرائیل برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

News ID 1852826

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha